Yasra Rizvi Blesses with a Baby Boy

22

معروف اداکارہ و شاعرہ یاسرہ رضوی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس حوالے سے یاسرہ رضوی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹے کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے ننھے سے بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے اور محبت بھری نظروں سے بیٹے کی طرف دیکھ رہی ہی

یاسرہ رضوی نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ اُن کے ہاں گزشتہ روز صبح 9 بجکر 50 منٹ پر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔‘

اداکارہ نے اپنے نومولود بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’انسان ہونا آپ کا واحد تعارف ہے اور ساتھی انسانوں کی خدمت آپ کا واحد مقصد ہے۔‘

اُنہوں نے بیٹے کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ایک عمدہ زندگی گُزارنا۔

یاسرہ رضوی کی پوسٹ پر اُن کے مداح اور شوبز ستاروں کی بڑی تعداد اُنہیں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کررہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ یاسرہ رضوی کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ سال 2020 میں یاسرہ اپنے سے 10 برس چھوٹے عبدالہادی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں