Yashma Is Eager to Know the Secret of Mahira’s Beauty

24

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ یشما گِل نے کہا ہے کہ وہ صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ یشما گِل نے ایک ویب چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

دورانِ گفتگو میزبان نے یشما گِل کے ساتھ ایک گیم کھیلا جس میں اُنہیں مختلف شخصیات کے نام دیے گئے اور پوچھا گیا کہ اگر آپ کو ان میں سے کوئی ایک شخصیت بننے کا موقع ملا تو آپ کیا کریں گی؟

میزبان نے سب سے پہلے یشما گِل کو ہردلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کا نام دیا اور پوچھا کہ اگر آپ ماہرہ خان بنیں تو سب سے پہلے کیا کریں گی؟
یشما گِل نے کہا کہ ’ماہرہ خان بہت زیادہ خوبصورت ہیں اور میں سب سے پہلے اُن کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہوں گی کہ اُنہوں نے کس طرح خود کو اتنا حسین رکھا ہوا ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے کبھی ماہرہ خان کے ساتھ کام نہیں کیا لیکن بہت سے لوگوں سے سُنا ہے کہ اُن کی جِلد اتنی اچھی ہے کہ اُنہیں میک اپ کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے یہ بھی سُنا ہے کہ ماہرہ خان بہت نرم مزاج اور پُرسکون خاتون ہیں اور اُن کا اخلاق اُن کے چہرے پر خوبصورتی کی صورت میں نظر آتا ہے۔‘

یاد رہے کہ اسی انٹرویو کے دوران یشما گل نے اپنے ساتھی اداکار بلال عباس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اُنہیں اداکار کی پلکیں بہت پسند ہیں۔‘

یشما گل نے کہا تھا کہ ’لڑکوں کی پلکیں لمبی نہیں ہوتیں جبکہ بلال عباس کی پلکیں لمبی بھی ہیں اور سیدھی نہیں ہیں، اس لیے مجھے اُن کی پلکیں بہت اچھی لگتی ہیں۔‘