why Aiman and Muneeb face criticism for celebrating his daughter’s birthday?

106

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف فنکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی بیٹی امل کی پہلی سالگرہ گزشتہ روز منائی تاہم یہ سالگرہ عاشورکے دن منانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

منیب اور ایمن کی جانب سے امل کی سالگرہ کی تصاویر فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اداکارہ ایمن کی جانب سے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی امل کو اپنی کُل کائنات قرار دیتے ہوئے پہلی سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ۔