Umer Sharif Expected to Travel for Medical Aid to America Today

37

Umer Sharif Expected to Travel for Medical Aid to America Today

پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین اور سینئر اداکار عمر شریف ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں کچھ دیر میں انہیں علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکا لے جایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عمر شریف کو آغا خان اسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے ایئرپورٹ روانہ کردیا گیا۔ جہاں سے ایئر ایمبولینس عمر شریف کو لے کر 11 بجے امریکا روانہ ہوگی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر عمر شریف کی علاج کے لیےامریکا منتقلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ایئرایمبولینس گزشتہ روز عمرشریف کو لینے کراچی پہنچی تھی۔