The world’s smallest key-filling smartphone charger

38

اسمارٹ فون ہماری روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔ لیکن ہر جگہ دیوار پر لگے پلگ نہیں ملتے۔ اس کا حل دنیا کے سب سے چھوٹے میکانکی چارجر کی صورت میں پیش کیا گیا ہے جو آپ کی چین یا اپنی جیب میں رکھ سکتےہیں۔

یہ چھوٹا سا چارجر انسانی قوت سے چلتا ہے اس میں لگی چابی گھمائیں اور مشینی توانائی بجلی میں تبدیل ہوتی جائے گی۔ اس طرح فون چارج ہوتا رہے گا۔ یہ ایجاد ایسے لوگوں کے لیے موزوں ہے جو کسی دوردراز علاقوں پر ہائیکنگ یا دیگر کام کرتے ہیں۔ ان میں ارضیات داں سے لے کر وائلڈ لائف کے ماہر بھی ہوسکتے ہیں۔

اس طرح یہ چارجر ہمیشہ دستیاب رہتا ہے اورآزادانہ طور پر اشیا کو چارج کرسکتا ہے۔ اس طرح آپ کو فون کرنا ہوگا، کسی کو پیغام بھیجنا ہو، ٹارچ جلانی ہو یا پھر دوستوں کو اپنی موجودگی ظاہر کرنا ہو تو یہ چارجر ان تمام مسائل کا حل ہے