The world’s largest canvas painting sold for Rs 9.61 billion

30

دبئی: کورونا کی وجہ سے کئی ماہ تک تنہائی میں رہتے ہوئے مشہور مصور ساشا جیفری نے دنیا کی سب سے بڑی کینوس پینٹنگ تیار کرلی ہے۔ انسانیت کا سفر نامی یہ شاہکار اب 62 ملین ڈالر میں فروخت ہوگئی ہے جو 9 ارب 61 کروڑ روپے کے برابر ہے۔

باسکٹ بال کے چار کورٹس جتنی اس پینٹنگ کا مجموعی رقبہ 17000 مربع فٹ ہے۔ اس کی نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم ان بچوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگی جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس پینٹنگ کو 70 حصوں میں توڑا گیا ہے۔ ساشا کا خیال تھا کہ ہر حصہ الگ الگ فروخت ہوجائے گا اور کل 30 ملین ڈالر جمع ہوسکیں گے۔ تاہم دبئی کے ایک تاجر آندرے ابدونے نے اس کے سارے ٹکڑے دگنی قیمت پر خرید لیے ہ