Smart Shirt Introduced : It can keep record of Heart Rate

21

یوسٹن، ٹیکساس: امریکی سائنس دانوں نے لچک دار کاربن نینو فائبر استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی قمیص ایجاد کرلی ہے جو اپنے پہننے والے کے دل کی دھڑکنوں پر مسلسل نظر رکھ سکتی ہے۔

یہ ’ذہین قمیص‘ رائس یونیورسٹی کے ماہرین کی قیادت میں کئی امریکی جامعات کے اشتراک سے تقریباً دو سال میں تیار کی گئی ہے۔

ریسرچ جرنل ’’نینو لیٹرز‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، اس ذہین قمیص کی تیاری میں سب سے بڑا چیلنج نینومیٹر جتنے چوڑے، لچک دار کاربن ریشوں کو ایک دوسرے کے ساتھ لپیٹ کر ایک ایسا دھاگہ تیار کرنا تھا جس میں سے بجلی گزر سکے اور اسے لباس کی سلائی میں استعمال بھی کیا جاسک