Shahroz and Saira Doing Movie Together

13

اداکار شہروز سبزواری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ خون میں لت پت نظر آرہے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی جوڑی کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا تھا جنہوں نے متعدد ڈراموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا تاہم 2020ء میں اس جوڑی نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔

دونوں کی علیحدگی کے بعد ان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی صدف کنول سے شادی کرنے پر شدید تنقید بھی کی تھی لیکن طویل عرصے بعد سائرہ اور شہروز ایک بار پھر اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے
شہروز سبزواری ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سائروز‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ انہی کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم کے سیٹ سے شہروز سبزواری کی ایک ویڈیو سامنے آئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں شہروز زخموں کے ساتھ خون میں لت پت چائے اور سگریٹ نوشی کرتے نظر آرہے ہیں۔

عمر عیسیٰ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس رومانوی فلم کی 90 فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے جب کہ اب کچھ دن کی شوٹنگ باقی رہ گئی ہے