Momina Iqbal unveils dirty face of showbiz industry

14

اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں سینئر اداکار اپنے جونیئرز کے سلام تک کا جواب نہیں دیتے۔

’’عہدِ وفا‘‘ اور ’’خدا اور محبت‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کرنے والی مومنہ اقبال نے ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں شوبز انڈسٹریز سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ اس انڈسٹری میں آنے کے لئے سامنے والوں کی مختلف طرح کی ڈیمانڈز ہوتی ہیں ۔

مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ یہاں مرکزی کردار کی کاسٹ کے لئے آپ کا ٹیلنٹ نہیں بلکہ یہ پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد کتنی ہے، لوگوں میں آپ لوگ کتنے مشہور ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ اگر آپ کسی کو موقع نہیں دیں گے تو لوگ کسی کو کیسے جانیں گے