Security Guard became surgeon in Meu Hospital

10

،پا کستان کے بڑے میو ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ نے مریضہ کا آپریشن کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق مریضہ کو کمر پر پھوڑے کے علاج کیلئے سرجیکل ایمرجنسی لایا گیا۔نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ وحیدبٹ نے 80سالہ خاتون کی مائنر آپریشن تھیٹر میں خود ہی سرجری کردی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ غلط آپریشن سے خون بند نہ ہوا لیکن پٹی کر کے گھربھجوا دیا، دو روز سیکیورٹی گارڈ مریضہ کے گھرجا کر پٹی کرتا رہا۔ خون بند نہ ہونے سے حالت بگڑ گئی تو مریضہ کو دوبارہ ہسپتال لانے پر حقیقت سامنے آئی۔ انتظامیہ نے سکیورٹی اہلکار وحید بٹ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے