Regent honeyeater forgot its song and its survival is in danger

21

آسٹریلیا: پرندے اپنی چہکار یا مخصوص گیت کی بدولت اپنے جیسے پرندوں اور بالخصوص مادہ کو ملاپ کی جانب راغب کرتے ہیں۔ لیکن آسٹریلیا کا نایاب ترین پرندہ اپنا گیت بھول چکا ہے جس سے ان کی تعداد تیزی سے کم ہوتی جارہی ہے۔

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر پرندے اپنا اصل گیت بھول جائیں یا اس میں کچھ تبدیلی ہوجائے تو ان کے لیے کئی مسائل پیدا ہوسکتےہیں۔ اب ریجنٹ ہنی ایٹر کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا ہے جو ناپیدگی کے قریب جا پہنچا ہے جبکہ کچھ برس قبل یہ ہزاروں کی تعداد میں دیکھے گئے تھے

ایک محتاط اندازے کے مطابق اب جنوب مشرقی آسٹریلیا ایسےصرف 300 پرندے موجود ہیں کیونکہ یہ اپنی چہچہاہٹ بھول کر دوسرے پرندوں کی نقل اتاررہا ہے۔ اگرچہ فرایئربرڈ اور ککوشرائکس جیسے پرندے بھی دوسروں کی نقل اتارتے ہیں لیکن اب تک اسے مکمل طور پر نہیں سمجھا گیا ہے۔