Now it’s very easy to make a 3D scanner for a smartphone

70

لندن: ٹیکنالوجی کی بدولت اب مختصر اور ٹیکنالوجی سے بھرپور ایسے آلات تیار کئے جارہے ہیں جو آپ کے کئی امور کو آسان بناسکتےہیں۔ ایسی ہی ایک ایجاد اسکین مائرا ہے جس کی بدولت آسانی سے کسی بھی شے کی تھری ڈی اسکیننگ منٹوں میں کرکے اس کے ماڈل بنائے جاسکتےہیں۔

اب فون پر ایک چھوٹا سا آلہ لگا کر کسی بھی شے کارنگین تھری ڈی ماڈل بنایا جاسکتا ہے۔ مائرااسکین کا یہ دوسرا ماڈل ہے جس میں بہت بہتری کی گئی ہے۔ لیکن یہ آلہ اتنا سادہ ہے کہ یقین نہیں آتا کہ اس سے پیچیدہ اور تفصیلی تھری ڈی اسکیننگ کی جاسکتی ہے۔ یہ آئی فون کے فیس آئی ڈی سے بھی بہتر کام کرتا ہے۔ لیکن فیس آئی ڈی میں بہت سی خامیاں بھی ہوتی ہیں