Neelam Munir feeling sad on Zara Abid’s first death anniversary

28

خوبرو اداکارہ نیلم منیر کراچی میں 22 مئی 2020 کو حادثے کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں جاں بحق ہونے والی اپنی بہترین دوست اور معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی برسی پر جذباتی ہوگئیں۔

نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زارا عابد کے ہمراہ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں دوستوں نے سفید لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے زارا عابد کی مغفرت کے لیے دُعا کی۔

اُنہوں نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کو ایک سال گزر گیا ہے اور میری خوبصورت اور پیاری دوست زارا عابد بھی اس حادثے میں انتقال کرگئی تھی۔‘

نیلم منیر نے اپنی مرحوم دوست کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ زارا کو جنت الفردوس عطا کرے، آمین۔‘