Naimal Khawar Say Good Bye To Showbiz

159

اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی شادی 25 اگست کو اسلام آباد میں ہوئی تھی اور اس سے قبل اُن کی شادی کی خبروں کے ساتھ ہی یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ نیمل خاور خان شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں لیکن نیمل خاور خان کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

گزشتہ روز انہوں نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ اعلان کیا کہ وہ اب شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں۔

نیمل خاور خان نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں سب کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے لکھا کہ ’میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ سب نے میرے اور حمزہ کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے لیے دُعائیں کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔‘

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ’برائے مہربانی غلط اور سنسنی خیز خبریں نہ پھیلائیں۔‘

واضح رہے کہ نیمل خاور خان کا آخری ڈرامہ ’انا‘ ہے جو ان دنوں ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔