Ms Hayat Very Excited To host LUX Style Awards

34

Ms Hayat Very Excited To host LUX Style Awards

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی میزبانی کرنے اور دو سال کے طویل عرصے کے بعد اسٹیج پر جلوہ گر ہونے کے لیے بےحد پُرجوش ہیں۔

جیونیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ ’لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں صرف دو دن باقی ہیں اور میں بہت پُرجوش ہوں۔‘

مہوش حیات نے کہا کہ ’میری آخری پرفارمنس 2018 میں تھی لیکن اب کورونا وائرس کے بعد اور دو سال کے وقفے کے بعد، آخر کار میں اسٹیج پر واپس آرہی ہوں جس کے لیے بہت خوش ہوں۔‘