Most Expensive Sandals of the World

50

دبئی ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) اس سے مہنگے زنانہ سینڈلز آپ نے پہلے نہیں دیکھے ہوں گے ۔ سینڈلز کی قیمت 2 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ( تین ارب 86 لاکھ پاکستانی روپے ) رکھی گئی ہے ۔ ان سینڈلز کو سونے کی پتری کے ساتھ ساتھ 100 سے زائد چھوٹے ہیروں سے سجایا گیا ہے ۔ جبکہ دو بڑے ہیرے بھی جڑے گئے ہیں ۔ دنیا کے مہنگے ترین سینڈل شہرت یافتہ “جادا دبئی ” اور “پیشن جیولرز” نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے اور اسے “پیشن ڈائمنڈ شوز” کا نام دیا گیا ہے ۔ جادا دبئی کی شریک بانی ماریہ مجاری کے مطابق ان سینڈلز کی تیاری میں کمپنی نے 9 ماہ کا وقت لگایا چونکہ یہ کام احتیاط اور نفاست کا متقاضی ہے ۔ واضح رہے یہی کمپنی اس سے پہلے بھی مہنگے ہیروں سے مزین مہنگے ترین جوتے تیار کر چکی ہے ۔