Man digs tunnel to meet his lover

26

امریکہ میں محبوب سے ملاقات کیلیے عاشق نے محبوب کے گھر تک سرنگ بنا ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی ایک کاؤنٹی ویلاس سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور معمار (اینٹوں کی چُنائی کرنے والے) انٹونیو کا تعلق تجوانا کی شادی شدہ خاتون پامیلا سے تھا۔

ادرہے کہ پامیلا کے شوہر سے اپنی محبت اور تعلق کو خفیہ رکھنے کے لیے انٹونیو نے اپنے گھر سے پامیلا کے گھر تک جاتی زیر زمین سرنگ پر کام کرنا شروع کر دیا۔

زیر زمین سرنگ کی تعمیر کے بعد انٹونیو اور پامیلا نے خفیہ ملاقاتیں شروع کردیں تاہم یہ ملاقات اس وقت ہوتی جب پامیلا کا شوہر جارج آفس چلا جاتا۔

خیال رہے کیونکہ محبت میں گرفتار یہ جوڑا یہ منصوبہ بندی کرنا بھول گیا کہ اگر کبھی جارج مقررہ وقت سے پہلے گھر جلدی آگیا تو ؟؟

ایک دن جب انٹونیو پامیلا سے اپنی خفیہ ملاقات ختم کر کے سرنگ سے واپس جانے لگا تو مقررہ وقت سے پہلے گھر پہنچا جارج سب دیکھ رہا تھا، جارج ان دونوں کے تعاقب مین پیچھے چل دیا۔

تاہم انٹونیو نے جارج سے چھپنے کے لیے پامیلا اور جارج کے بیڈ کے نیچے پناہ لی لیکن جب جارج نے بیڈ ہٹایا تو اس کے سامنے خفیہ ملاقاتوں کے لیے بنائی جانے والی سرنگ سے متعلق سارے راز کھل کر سامنے آگئے۔

جارج جب اس سرنگ کے اندر داخل ہوا تو انکشاف ہوا کہ یہ سرنگ پامیلا کے محبوب انٹونیو کے گھر تک جاتی ہے۔

واضح رہے کہ انٹونیو کے گھر پہنچنے پر اس نے جارج سے معافی مانگنا شروع کر دی کیونکہ اس (انٹونیو) کی بیوی کمرے میں سو رہی تھی،تاہم بعد ازاں انٹونیونے اپنا گناہ تسلیم کیا۔