Listen to natural sounds and stay healthy

13

کولاراڈو: امریکی جامعات نے کئی مطالعوں (اسٹڈیز) کا تجزیاتی سروے کیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے قدرتی ماحول کی آوازیں صحت پر اچھے اثرات مرتب کرسکتی ہیں۔

کارلٹن، مشی گن اسٹیٹ اور کولاراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی نے امریکی قومی پارک سروس کے تعاون سے بتایا ہے کہ فطری آوازیں نہ صرف کانوں کو بھلی لگتی ہیں بلکہ انسانی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

اسی طرح گھنےدرختوں کے درمیان چہل قدمی سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے بلکہ دماغ تروتازہ ہوجاتا ہے۔ اسی مناسبت سے سائنسدانوں نے 36 شائع شدہ تحقیقی مقالوں اور مطالعات کا مابعد مطالعہ (میٹا اسٹڈی) کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ بڑے شاعر اور ادیب فطری آوازوں سے محظوظ ہوتے رہے ہیں جبکہ ہسپتال اور تجربہ گاہ میں بھی لوگوں پر قدرتی آوازوں کے تجربات کئے گئے ہیں