Imran Hashmi Proposed me – Meera Claims

60

پاکستان کی نامور اداکارہ میرا کسی نا کسی متنازع اور حیران کن بیانات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں اور اب اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے نیا انکشاف کردیا۔

اے آرے وائے کے پروگرام ہمارے مہمان کو دیے ایک ویڈیو انٹرویو میں میرا نے انکشاف کیا کہ بولی وڈ کے بولڈ اداکار عمران ہاشمی انہیں شادی کی پیشکش کرچکے ہیں۔

البتہ حیران کن بات یہ ہے کہ میرا نے عمران ہاشمی کی اس پیشکش کو ٹھکرا بھی دیا تھا۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے میرا سے سوال کیا کہ ایک وقت میں یہ خبریں وائرل ہوئیں تھی کہ بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے انہیں شادی کی پیشکش کی۔

جہاں میرا نے ان قیاس آرائیوں کی تصدیق کی وہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی خاندان والے بھی اس رشتے کے لیے تیار نہیں ہوئے۔

اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بولی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ نے میرا کو بھارتی اداکار اشمیت پٹیل سے شادی کا مشورہ بھی دیا تاہم اداکارہ نے ان سے بھی شادی سے انکار کیا جس کی وجہ یہ تھی کہ اشمیت ہندو اور وہ مسلمان ہیں۔