Important Development Between Pakistan And FATF

229

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات آسٹریلیا میں جاری ہیں، پاکستان عالمی ادارے کو اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو فنڈنگ کی روک تھام کے اقدامات سے آگاہ کرے گا۔

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات میں نیکٹا، ایف بی آر، ایس ای سی پی، ایف آئی اے اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام شریک ہیں۔ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اقدامات کی رپورٹ کا جائزہ لے گا۔

ایف اے ٹی ایف کو پیش کی گئی رپورٹ پاکستان کے پانچ اداروں نے مل کر تیار کی ہے جس میں منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کے فنڈز کی روک تھام کی تفصیلات شامل ہیں، دہشت گردوں کو اثاثوں کی منتقلی روکنے کے لئے اقدامات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں