I can pay off the debt of Pakistan if Imran Khan let me run the country, Waqar Zaka

14

کراچی: رئیلیٹی شو کے میزبان وقار ذکا کا کہنا ہے کہ میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے پاکستان کا قرضہ اتار سکتا ہوں لیکن میری ایک شرط ہے کہ عمران خان استعفیٰ دیں اور مجھے ملک چلانے دیں۔

5 مئی 2021 کی صبح ٹوئٹر پر وقار ذکا کا نام ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اور اس کی وجہ ان کی وہ ٹوئٹ ہے جو انہوں نے گزشتہ روز کی تھی۔ وقار ذکا نے ٹوئٹر پر لکھا تھا ’’میں کرپٹو کرنسی کا استعمال کرکے پاکستان کا قرض ادا کرسکتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ عمران خان اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں اور مجھے ملک چلانے دیں۔ اگر نہیں تو پاکستانیوں کو مطالبہ کرنا چاہئے کہ عزت، زیتون کے باغات، سیاحت، انسداد بدعنوانی سے محبت کرنے والے عمران خان کے پاس اس کا کیا حل ہے۔ میں تمام سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں کوئی آئیڈیا ہے۔