Hina Sharif, daughter of actor Umar Sharif, passed away in Lahore

128

اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف لاہور میں انتقال کرگئیں

نامور کمپئیر اور اسٹیج و ٹی وی کے معروف مزاحیہ اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف لاہور میں انتقال کرگئیں۔

پروموٹر ریحان صدیقی نے کہا ہے کہ عمر شریف کو یہ نہیں بتایا کہ اُن کی بیٹی کا انتقال ہوگیا ہے، انہیں صرف یہی بتایا گیا ہے کہ اُن کی بیٹی کی طبیعت خراب ہے۔

ریحان صدیقی کا کہنا تھا کہ بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا سُن کر عمرشریف نے امریکا میں پروگرام منسوخ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف گردوں میں انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھیں اور لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔