Govt and Hazara Community rift is over – Ready for Funeral OF Shuhada

18

Govt and Hazara Community rift is over – Ready for Funeral OF Shuhada

ہزارہ برادری کے دھرنے میں منتظمین سے حکومتی ٹیم کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، دھرنے میں شریک شہدا کے ورثا نے تدفین کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات میں دھرنے میں شریک شہدا کے ورثا نے تدفین کی اجازت دے دی ہے، شہدا کے لواحقین کے دیگر مطالبات پر مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنا ختم ہونے کا اعلان ہوتے ہی وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ روانہ ہوجائیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج رات کسی بھی وقت کوئٹہ پہنچ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کاخصوصی طیارہ نورخان ایئربیس پراسٹیڈ بائی کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے مذاکراتی ٹیم کو لواحقین اور مظاہرین کو قائل کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ جید علما سے بھی مدد مانگی گئی تھی۔

اس سے پہلے وزیراعظم نے واضح کیا تھا کہ بلیک میل نہیں ہونگے۔

مذاکراتی ٹیم میں وزیر اعلیٰ جام کمال، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو، علی زیدی اور ذولفی بخاری شامل تھے۔