Fan Blast on Nada Yasir’s New photo

18

کراچی: مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور تصویر پر صارفین کے تنقیدی تبصرے جاری ہیں۔

گڈمارننگ پاکستان کی میزبان ندا یاسر رمضان المبارک میں نجی چینل سے ’’شانِ سحور‘‘ نامی پروگرام کی میزبانی کررہی ہیں۔ حال ہی میں ندا یاسر کی پروگرام کے سیٹ سے تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ جن میں ندا سندھی اور بلوچی پرنٹ والا نہایت خوبصورت لباس پہنے ہوئی ہیں۔ لیکن

سب سے دلچسپ چیز ان کے ماتھے پر موجود جیولری (ماتھا پٹی) ہے۔

یہ ماتھا پٹی بالکل اس طرح لگ رہی ہے جیسی ترک ڈرامے میں حلیمہ سلطان پہنتی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا میڈیا صارفین کو ندا یاسر اس حلیے میں کچھ زیادہ پسند نہیں آئیں۔