Deserving people self-esteem Should Not Hurt : Faisal Qureshi

34

رمضان کے آتے ہی اب تک کئی فنکار لوگوں کو افطار کرانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں جن کا مقصد
اس ضمن میں فیصل قریشی بھی سامنے آئے ہیں جنہوں نے اپنے گھر میں بنی کھانے پینے کی متعدد اشیا کے بجائے ضرورت مندوں کے ساتھ افطار کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

فیصل قریشی کی جانب سے انسٹا گرام پر افطار کی کچھ تصاویر شیئرز کی گئی جس میں بہت سے معصوم بچے نظر آرہے ہیں جن کے ساتھ اداکار کی فیملی نے افطار کا اہتمام کیا۔

فیصل قریشی نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ اس رمضان عزتِ نفس مجروح کیے بنا بچوں کو افطار کروائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ ہیش ٹیگ استعمال کیا کہ ’ جو خود کھاؤ وہ کھلاؤ‘۔