“Cyber beggar” arrested for soliciting money on WhatsApp

29

بھکاریوں کے خلاف تازہ کارروائی میں دبئی پولیس نے ایک ایسا بھکاری گرفتار کیا ہے جو واٹس ایپ کے ذریعے بھیک مانگتا ہے۔

دبئی پولیس کے مطابق، انہوں نے ایک عرب ’’سائبر بھکاری‘‘ گرفتار کیا ہے جو مقامی واٹس ایپ صارفین کے نمبر حاصل کرکے انہیں اپنی دکھ بھری داستان لکھ بھیجتا تھا اور ’’اللہ کے نام پر‘‘ مالی امداد مانگتا تھا۔

اس حوالے سے اپنی ایک ٹویٹ میں دبئی پولیس نے عوام الناس کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ درد بھری کہانیاں سنانے والے بھکاریوں کے جھانسے میں نہ آئیں کیونکہ یہ جعلساز ہوتے ہیں اور ان کا واحد مقصد عام لوگوں کو بے وقوف بنا کر رقم اینٹھنا ہوتا ہے۔