Couple tied the knot wearing PPE kits as the groom is #COVID19 positive

17

Couple tied the knot wearing PPE kits as the groom is #COVID19 positive

بھوپال: بھارت میں شادی سے ایک روز قبل دلہا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جوڑے نے عروسی لباس کے بجائے کورونا کا مکمل حفاظتی لباس پہن کر شادی کے پھیرے لیے اور دیگر رسومات ادا کیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں شادی کی ایک ایسی انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہا دلہن نے نہ تو میک اپ کیا ہوا تھا اور نہ ہی عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔ اپنی نوعیت کی اس منفرد شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔