Britain issues commemorative note to mathematician Alan Turing

16

لندن: برطانیہ نے بیسویں صدی کے ممتاز ریاضی داں، کمپیوٹرسائنس، فلسفے اور کرپٹولوجی کے ماہر ایل ٹیورنگ کی یاد میں 50 پاؤنڈ کا یادگاری نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہےجو 23 جون یعنی ٹیورنگ کی سالگرہ پر جاری کیا جائے گا۔

ایلن ٹیورنگ کا کام بہت بنیادی نوعیت کا ہے انہوں نے مصنوعی ذہانت کے لئے مشہورِ زمانہ ٹیورنگ ٹیسٹ وضع کیا تھا۔ دوسری عالمی جنگ میں انہوں نے اینگما مشین تیار کی تھی جس نے جرمن بحریہ کی خفیہ پیغام رسانی کا راز فاش کیا تھا اور کئی جانوں کو بچانا ممکن ہوا تھا۔ اسی جینیئس نے جامعہ مانچسٹرمیں بھی اولین کمپیوٹر کی تیاری کا بنیادی کام کیا تھا۔