Asad Siddiqui met with Maulana Tariq Jameel

23

پاکستانی اداکار اسد صدیقی نے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور اس ملاقات کو اچھا قرار دیا۔

اس حوالے سے اسد صدیقی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام بھی جاری کیا۔

اس پیغام میں انھوں نے لکھا کہ ’ہم ہمیشہ ٹیلی ویژن پر آپ کے خطبات سنتے رہتے ہیں، لیکن آج ملاقات کے بعد سکون ملا۔‘

انھوں نے لکھا کہ ’مولانا صاحب سے ملاقات کر کے بہت اچھا لگا۔‘

اسد صدیقی نے یہ بھی لکھا کہ ’اللّٰہ انسانیت پر رحم فرمائے، ہم سب کو اچھی صحت عطا فرمائے جو اس وائرس اور دوسری بیماریوں کا شکار ہیں۔‘

انھوں نے مولانا طارق جمیل کے لیے بھی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ آپ کو ہمیشہ صحت مند رکھے اور دین اسلام کے لیے جو آپ کر رہے ہیں اس میں آپ کی مدد جاری رکھے۔‘

ساتھ میں انھوں نے اپنے لیے بھی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی وہ اعمال کریں جس کے لیے اصل میں ہم یہاں ہیں۔