An ’emotional’ counselor who turns unfaithful husbands away from ‘girlfriends’

21

بیجنگ: خود کو ’جذباتی مشیر‘ (ایموشنل کاؤنسلر) کہنے والا31 سالہ شیاؤ شینگ ایک منفرد مہارت رکھتا ہے: وہ ’گھر سے باہر‘ چکر چلانے والے بے وفا شوہروں کو اور ان کی محبوباؤں میں تعلق ختم کرواتا ہے اور اسی کام کا معاوضہ لیتا ہے۔

چین میں رہنے والے شیاؤ شینگ نے یہ اچھوتا کاروبار آج سے چھ سال پہلے اکیلے شروع کیا تھا لیکن چند ہی سال میں اس کے کاروبار نے اتنی ترقی کرلی کہ اسے اپنے ساتھ مددگار ملازمین بھی رکھنا پڑگئے۔

آج اس کا معاون عملہ آٹھ افراد پر ہے جس میں کسٹمر سروس مینیجر اور صورتِ حال کا تجزیہ کرنے والے ماہرین کے علاوہ اداکار اور ڈائریکٹر تک شامل ہیں جو کسی بھی ممکنہ منظر نامے کے مطابق موزوں ترین حکمتِ عملی اپنانے میں اس کی مدد کرتے ہیں۔