Amal congratulate Mother’s day to Minal

25

پاکستان کی معروف جڑواں اداکار بہنیں منال خان اور ایمن خان تقریباً ایک جیسی ہی دکھتی ہیں، اسی دھوکے کا شکار ہو کر ایمن خان کی بیٹی امل نے اپنی خالہ منال خان کو دھوکے سے مدرز ڈے کی مبارکباد دے دی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا گیا جس میں ہر عام و خاص نے اپنی والدہ سمیت دنیا بھر کی ماؤں کو اس دن کی مبارک دی۔

اسی سلسلے میں منال خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ اپنی بھانجی، بڑی بہن ایمن خان کی بیٹی امل کے ساتھ کھیل رہی ہیں