Alizeh Shah and Sahir Ali Bagga released their new song

30

علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔

خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے عید کے تیسرے دن گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ مل کر ”بدنامیاں“ کے عنوان سے اپنا پہلا گانا ریلیز کردیا۔ گانے کو ساحر علی بگا نے کمپوز کیا ہے جب کہ شاعری عمران رضا نے ترتیب دی ہے۔

علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اداکاری کی طرح میری گلوکاری بھی شائقین کو پسند آئے گی۔ ساحر علی بگا نے کہا کہ امید ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر لوگ گانے سے محفوظ ہوں گے،انہوں نے کہا کہ مداحوں نے ہمیشہ میرے کام کو سراہا ہے، امید ہے کہ یہ گیت بھی پسند آئے گا۔