Aiman Saleem Emerging As a rising star on Social Media

19

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم کی شہرت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اداکارہ ایمن سلیم آج کل سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہیں۔

داکارہ ایمن سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ایمن سلیم کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی انسٹا اسٹوری میں اداکارہ کے فین پیجز کی بڑھتی ہوئی تعداد واضح نظر آ رہی ہے۔

ایمن سلیم نے اسٹوری میں لکھا کہ میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔

اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی محبت اور ساتھ کا شکریہ۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم اور ان کے ساتھی اداکار ارسلان نصیر کو رمضان میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے سے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے اور ان دونوں کو ایک ساتھ خوب پسند بھی کیا گیا ہے۔