Afghan Cricketer Rashid Khan lives in Home or Palace?

28

افغانستان کے معروف کرکٹر راشد خان نے انسٹاگرام پر اپنے گھر کی تصویر شیئر کی ، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ اس کی وجہ ان کا خوبصورت اور عالیشان گھر ہے ، جس کو دیکھ کر کئی لوگوں نے ان سے پوچھا بھی ہے کہ کیا یہ کوئی محل ہے یا ہوٹل ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کھیلے جانیوالے آئی پی ایل 2021 کے ملتوی ہونے کے بعد افغان کرکٹر راشد خان اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں ۔ راشد خان نے اسی درمیان اپنے گھر کی تصویر بھی پوسٹ کی ، جس کو دیکھ کر کئی لوگ حیران ہیں ۔راشد خان نے تصویر کے کپشن میں لکھا ہےکہ’’ جمعہ مبارک ، گھر  پر رہئے ، محفوظ رہئے ، ماسک ضرور پہنیں ۔ راشد خان کی اس تصویر پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر ڈیرن براوؤاور انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینیل واٹ نے بھی کمنٹ کیا ہے .