A bed that protects the brains of premature babies

18

برٹش کولمبیا، کینیڈا: ہم جانتے ہیں کہ وقت سے قبل (سات یا آٹھ ماہ) میں آنکھ کھولنے والے بچے بہت سے طبی مسائل میں گرفتار ہوسکتے ہیں۔ ان کا دماغ تشکیل پارہا ہوتا ہے اور ضروری ہوتا ہے کہ اسے مناسب آکسیجن فراہم کی جائے۔ اب ایک تھرتھراتا ہوا بستر ان کا علاج کرسکتا ہے اور ان کی جان بھی بچاسکتا ہے۔

خواہ بڑے ہوں یا بہت چھوٹے بچے اور جسمانی دباؤ میں کم گہرے سانس لیتے ہیں۔ اس طرح پھیپھڑوں میں ہوا کم جاتی ہے اور خون میں آکسیجن کی سطح تیزی سے گرتی ہے۔ پھر دماغ تک آکسیجن نہیں پہنچ پاتا۔ اگر قبل ازوقت پیدا ہونے والے کسی بچے کو اس کا سامنا رہے تو ان کے دماغ کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

اس کا حل ’کامر بے بی بیڈ‘ کی صورت میں پیش کیا گیا ہے جو برٹش کولمبیا یونیورسٹی، کینیڈا کے سائنسدانوں نے ایجاد کیا ہے۔ جیسے ہی اس پر قبل نارمل مدتِ حمل سے کم وقت میں پیدا ہونے والے بچے کو لیٹایا جاتا ہے یہ آلہ اوپر اور نیچے ہوتا ہے۔ اس سے گمان ہوتا ہے کہ گویا بچہ والدین کے ہاتھوں میں ہے اور یوں دل کی دھڑکن اور سانس لینے کا عمل بہتر انداز میں ہم آہنگ رہتا ہے۔