کراچی طیارہ حادثے کو ایک سال مکمل: عدنان صدیقی کا متاثرین کیلئے خصوصی پیغام

24

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے کراچی میں 22 مئی 2020 کو حادثے کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

عدنان صدیقی نے کراچی طیارہ حادثے کو ایک سال مکمل ہونے پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں تمام جاں بحق ہونے والے افراد کو یاد کیا۔