کامران اکمل کے بچوں کو ’ارطغرل غازی ‘ کابخار چڑھ گیا

18

قومی کرکٹر، وکٹ کیپر کامران اکمل کا سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتانا ہے کہ اُن کے بچوں پر تاریخی اسلامی کردار ’ا رطغرل غازی‘ کا بخار چڑھ گیا ہے اور بچے اُن کے جیسا نظر آنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ سال وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں اسلامی تعلیمات پر مبنی معروف تُرک سیریز  ’دیرلیش ارطغرل غازی‘ کی نشریات شروع کی گئی تھیں جو کہ تا حال جاری ہے۔

پاکستان میں ارطغرل غازی کے نشر ہوتے ہی عوام پر اس ڈرامے نے ایک سحر طاری کر دیا تھا اور ہر جگہ اس ڈرامے کے مداح سیریز کی تعریفیں یا ناقدین تنقید کرتے نظر آ رہے تھے۔

اس سیریز نے جہاں دنیا بھر کے مسلم ممالک میں ایک گہرا اثر چھوڑا وہیں پاکستانی شائقین بھی اس کے سحر میں تا حال جکڑے ہوئے ہیں