ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستانی دباؤ پر بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے

43

کراچی / لاہور: پاکستانی دباؤ پر بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے جب کہ ٹی20ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی ٹیم، آفیشلز، میڈیا اور شائقین کو ویزوں کے اجرا سے متعلق حکومتی ضمانت سے آئی سی سی کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آئی سی سی بورڈ کا2 روزہ ورچوئل اجلاس 31 مارچ اور یکم اپریل کو ہوگا جس میں پاکستان کی نمائندگی احسان مانی کریں گے، ذرائع کے مطابق اس موقع پر بھارتی کرکٹ بورڈ حکام اکتوبر نومبر میں اپنے ملک میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کیلیے سیکیورٹی، ویزہ، حکومتی اجازت نامہ سمیت دیگر اہم معاملات پر پیش رفت سے آگاہ کریں گے