وائٹ بال کرکٹ؛ مصباح پروٹیز کا شکار کرنے کیلیے پْراعتماد

44

سنچورین: مصباح الحق وائٹ بال سے پروٹیز کے شکار کیلیے پْراعتماد ہیں، انھوں نے کہا کہ موزوں کنڈیشنز میں ون ڈے اور ٹی 20 دونوں سیریز جیتیں گے۔

مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے2013-14 میں جنوبی افریقہ کو اس کے ملک میں باہمی سیریز میں شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا تھا،اس سے پہلے اور بعد میں کھیلی جانے والی 5، 5 میچز کی سیریز میں بھی شکست فیصلہ کن مقابلوں میں ہوئی، اب مصباح ٹیم کے کوچ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز وائٹ بال کرکٹ کیلیے انتہائی موزوں ہیں، ہم ون ڈے سیریز جیت کر سپر لیگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنائیں گے، ٹی 20 سیریز میں کامیابی سے ورلڈ کپ کی تیاری ہوگی