سیاہ پتھر سے بنایا گیا وائلن، جسے بجایا بھی جاسکتا ہے

67

سٹاک ہوم: اس وائلن کا نام ’’بلیک برڈ‘‘ ہے جسے سویڈن کے مشہور مجسمہ ساز لارس ویدنفاک نے ایک خاص طرح کے آتش فشانی پتھر سے بنایا ہے۔ البتہ یہ صرف آرائشی چیز نہیں بلکہ اسے بجا کر مدھر موسیقی بھی بکھیری جاسکتی ہے۔

خبروں کے مطابق، ویدنفاک کو پتھر سے وائلن بنانے کا خیال 1980 کے عشرے میں اس وقت آیا جب سنگ تراشی کے دوران ہتھوڑے اور چھینی کی پتھر سے ٹکرا کر پیدا ہونے والی کچھ مسحور کن آوازیں انہیں موسیقی جیسی محسوس ہوئیں۔

تاہم اس خیال کو عملی شکل دینے میں انہیں کئی سال لگ گئے کیونکہ وہ ایک ایسا ’’پتھریلا وائلن‘‘ بنانا چاہتے تھے جو صرف سجاوٹ کےلیے نہ ہو بلکہ اسے لکڑی والے عام وائلن کی طرح بجایا بھی جاسکے