جسم پر ’’تین مسکراہٹوں‘‘ والا اژدہا 9 لاکھ میں فروخت

37

سانپ کی کھال پر بنے سنہری نشانات، تین مسکراتے ہوئے سنہری چہروں کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔

اوکلاہوما: اژدہے کا نام آتے ہی جسم میں خوف سے جھرجھری دوڑ جاتی ہے لیکن ایک اژدہا ایسا بھی ہے جس کے جسم پر تین سنہری اور قدرتی نشانات ہیں جو دیکھنے میں مسکراتے ہوئے چہروں کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔

اس کا تعلق ’’بال پائتھن‘‘ قسم کے اژدہوں سے جن کی جسامت دوسرے اژدہوں کے مقابلے میں نسبتاً کم ہوتی ہے۔

یہ منفرد اژدہا ’’جے کوبلکا ریپٹائلز‘‘ نامی ایک ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر رکھا تھا، جو 6 ہزار ڈالر میں فروخت ہوچکا ہے۔