بے جان پتہ بن کر شکار کرنے والی حیرت انگیز مچھلی

88

بے جان پتہ بن کر شکار کرنے والی حیرت انگیز مچھلی

بولیویا، پیرو، کولمبیا، برازیل اور وینزویلا کے ایمیزون جنگلات میں لیف یا پتہ مچھلی عام ملتی ہے۔ یہ کسی بے جان مڑے تڑے پتے کی طرح تیرتی رہتی ہے اور شکار کو لبھا کر اسے نوالہ بنالیتی ہے۔

ارتقائی عمل نے اسے ایک پتے کی شکل دی ہے اور اس کے نچلے جبڑے کا کنارہ بھی پتے کے ڈنٹھل جیسا لگتا ہے۔ کتھئی رنگ کی یہ مچھلی مڑتی ہے، ٹیڑھی ہوتی ہے اور اکثر نیچے دیکھتی رہتی ہے جس پر پتے کا گمان ہوتا ہے۔ اس طرح یہ اپنے شکار اور اپنے شکاری دونوں کو ہی دھوکا دیتی ہے۔ اسے ایمیزون لیف فِش بھی کہا جاتا ہے۔