بھنگ میں کووِڈ 19 کے خلاف مؤثر مادّے کی دریافت

61

کاگو: امریکی سائنسدانوں نے بھنگ کے پودے میں ایک ایسا مادّہ دریافت کیا ہے جو عالمی وبا ’کووِڈ 19‘ کا باعث بننے والے ’ناول کورونا وائرس‘ کو تقسیم در تقسیم ہو کر حملہ آور ہونے سے روکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہزاروں افراد پر ہونے والے مختلف مشاہدات سے معلوم ہوا تھا کہ جو لوگ بھنگ یا بھنگ پر مشتمل منشیات استعمال کرتے ہیں، وہ دوسروں کی نسبت کورونا وائرس سے بہت کم متاثر ہوئے تھے۔

اسی بنیاد پر ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ بھنگ میں کوئی نہ کوئی جزو ایسا ضرور ہے جو کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہوتا ہے۔