بچوں کی حوالگی؛ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست حقائق کے منافی قرار

37

اسلام آباد: اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینا ملک نے وزارت خارجہ کے حکام کی ملی بھگت سے ان کے دونوں بچوں کو پاکستان منتقل کیا۔

اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی ان کے اور وینا ملک کے دونوں بچوں کو پاکستان منتقلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسد خٹک کی درخواست پر سماعت کی۔

اسد خٹک نے درخواست میں کہا دبئی عدالت کے حکم کے باوجود وینا ملک نے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، وینا ملک نے وزارت خارجہ کے حکام کی ملی بھگت سے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، میرے بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔