آسٹریلوی بلاگر نے صبا قمر سے شادی ٹوٹنے کا ذمہ دار خود کو قرار دے دیا

218

آسٹریلوی بلاگر عظیم خان نے اداکارہ صبا قمر کے ساتھ شادی ٹوٹنے کا ذمہ دار خود کو قرار دے دیا اور کہا ہے کہ یہ سب میری غلطی ہے۔

بلاگر عظیم خان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ صبا قمر بہت ہی شاندار شخصیت کی مالک ہیں، صبا دنیا کی تمام خوشیوں کی حق دار ہیں، اللہ آپ کو ہمیشہ کامیابی اور محبت عطا فرمائے، دشوار گزار راستے اکثر اوقات خوبصورت منزل کی جانب جاتے ہیں، میں اس تعلق کے ختم ہونے کی تمام ذمہ داری خود پر لیتا ہوں۔

گزشتہ دنوں انسٹا گرام پر جاری پیغام میں صبا قمر نے اعتراف کیا تھا کہ ان کی عظیم خان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی بلکہ بات چیت فون کے ذریعے ہی ہوتی تھی۔ صبا قمر نے پیغام جاری کرتے ہوئے شادی سے انکار کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کررہی ہوں اور امید ہے کہ آپ اسے سمجھیں گے۔