آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کرلی

107

آئمہ بیگ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کی اور اس پوسٹ کو شہباز شگری کو بھی ٹیگ کیا۔ جس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ دونوں نے منگنی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی بھر ساتھ رہنے کا وعدہ کیا ہے۔

آئمہ بیگ کی جانب سے منگنی کی خوشخبری شیئر کرتے ہی ان کے مداحوں اور شوبز فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہوگیا۔ تاہم شہباز شگری نے آئمہ بیگ کے ساتھ منگنی کرنے کے حوالے سے کوئی بھی پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر نہیں کی۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری کافی عرصے سے ایک دوسرے کے دوست ہیں جب کہ آئمہ بیگ نے ایک مارننگ شو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان دونوں کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کئی مواقعوں پر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔