بھارت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ فی الوقت پاکستان کے ساتھ رشتے اتنے اچھے نہیں کہ اس کے ساتھ کسی بھی سط* کی بات چیت ہو سکے۔

اس *والے سے ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ م*مود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک مذاکرات نہیں کریں گے تو ان کی منزل کیا ہوگی اور شرم الشیخ میں جو وعدے اور دعوے کیے گئے تھے وہ کیا تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اعتماد کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے اور اب بھارت بتائے کہ اس کی کیا خواہش ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری امن مذاکرات پچھلے سال نومبر میں ممبئی *ملوں کے بعد معطل ہوگئے تھے اور دونوں ممالک کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔

آپ کے خیال میں کیا دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات پھر سے ب*ال ہو سکتے ہیں؟ دونوں ممالک کو بگڑے رشتے استوار کرنے کے لیے کیا اقدامات کرنے چاہیئں؟ آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے کہ دونوں ممالک کے لیڈر کبھی اعتماد کی بات کرتے ہیں اور کبھی بداعتمادی کی؟