View RSS Feed

Fawad Afzal

جیو کے انعام گھر میں یوم پاکستان کا جشن، س&#1576

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#JangNews
جیو کے انعام گھر میں یوم پاکستان کا جشن، سبز پرچموں کی بہار
ملی نغموں کی گونج، پائن بورڈز توڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ، ایک اور خوش نصیب نے کار جیت لی

http://beta.jang.com.pk/<wbr>NewsDetail.aspx?ID=183436
کراچی(اسٹاف رپورٹر)23مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان کی منظوری کے تاریخ ساز واقعے کی سہانی یادوں کوتازہ کرنے کے لیے جیوکے انعام گھرمیں یوم پاکستان کاجشن بھرپور جوش وجذبے سے منایا گیا۔عظیم الشان سیٹ پر سبز ہلالی پرچم لہراتے رہے ،فضا ملی نغموں کی دلکش صداؤں سے گونجتی رہی اورملی نغموں کی انہی صداؤں میں خصوصی کیک بھی کاٹا گیا،نشریات کے دوران قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے حسین اور یادگار مناظر دیکھنے میں آئے ۔شوکے دوران حاضرین میں زبردست جوش وخروش پایاگیا، تمام حاضرین پاکستانی پرچم تھامے ہوئے تھے جنہیں وہ وقفے وقفے سے لہراکر اپنے جذبات کااظہار کرتے رہے۔ زبان زدعام ملی نغموں کی گونج میں جونہی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سبزکوٹ زیب تن کیے سیٹ پر نمودار ہوئے تو حاضرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ہر دلعزیز میزبان نے اس موقع پراپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام رونقیں اورمسرتیں پاکستان کے دم سے ہیں، یہ وطن ۲۷ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں معرض وجود میں آیا تھا،یہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا ۔ انعام گھرکے خصوصی شومیں تمام کھیل بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے ترتیب دیے گئے تھے۔پرچم سازی اورقومی کھیل کی مناسبت سے ہاکی پنالٹی اسٹروکس جیسے تفریحی مقابلوں کے علاوہ سوالات وجوابات کے دلچسپ سلسلے بھی معلوماتِ پاکستان سے بھرپور تھے جن سے ناظرین کی معلومات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ۔انعام گھر میں نت نئے اور انوکھے ریکارڈز قائم ہونے کا سلسلہ بدستورجاری ہے ،گزشتہ روز انعام گھر کے دوران محمد راشد نسیم نے ایک منٹ میں 58پائن بورڈز توڑ کے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیااور یوں6 5پائن بورڈز توڑنے کا سابقہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔پرفارمنس کے دوران وہ زخمی بھی ہوئے تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اورریکارڈتوڑ کر ہی دم لیا اوراسے تھر کے متاثرین کے نام کردیا۔محمد راشد نے مارشل آرٹ کے دیگر مظاہروں سے بھی میزبان اور ناظرین کوحیرت زدہ کیا،انہوں نے اس دوران سر پر دومن وزنی 25اینٹیں بھی ہتھوڑے کی ضرب سے توڑیں اور گردن سے لوہے کی سلاخ بھی موڑی۔میزبان اور حاضرین نے اُن کے فن کی کھل کر داد دی۔پروگرام کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب ذہنی آزمائش کے مقبول سلسلے کار وار لے جا میرے یارمیں ذہانت کے بھرپورمظاہرے کے بعد انعام گھر میں سریلے نے کار جیت لی۔مقابلے کے دوران ذہانت اور حاضردماغی کا زبردست مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ جوشیلے نے محض ایک سوال کے صحیح جواب سے دوری پرایک لاکھ روپے فی کس اورموٹر سائیکل کے عوض مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا جبکہ سریلے کے ایک رکن بھی موٹرسائیکل کے عوض مقابلے سے باہر ہوگئے تاہم دوسرے رکن نے خطرہ مول لے کر سوال کادرست جواب دیا اور کار کے تنہا حقدار بن گئے۔ سبزہلالی پرچموں سے سجی تاریخ ساز نشریات میں اُس وقت مزید چارچاند لگ گئے جب واجدعلی اور امداد علی نامی نوجوان پاکستان کے سب سے بڑے اور عظیم الشان پرچم کے ساتھ سیٹ پر نمودارہوئے ۔دوسومیٹرطویل اور ساڑھے آٹھ میٹر چوڑے پرچم کواپنے سامنے دیکھ کر حاضرین نے زبردست جوش وجذبے کامظاہرہ کیااوریہ پرچم تیارکرنے کے لیے دن رات ایک کرنے والے نوجوانوں کو بھرپورخراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دونوں نوجوانوں کو پاکستان آئیڈیل قرار دیتے ہوئے خصوصی ایوارڈ اور بیش قیمت انعامات بھی دیے۔ اسی اثناء میں قوتِ گویائی اورسماعت سے محروم شفیق شاہ بھی انعام گھر کے خصوصی مہمان بنے جنہوں نے غربت کے باوجوداپنی جمع پونجی کی مدد سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کا ماڈل تیارکیااوراسے سب سے پہلے انعام گھرمیں نمائش کے لیے پیش کیا۔خوبصورت ماڈل کودیکھ کر ناظرین نے خوشی کااظہار کیا اورمیزبان نے انہیں 30ہزارنقد انعام دیا۔شو کے دوران چلبلے میںبچوں کی مزیدارگفتگواور شرارتوں نے ماحول کو مزید دلچسپ بنا دیا،اسی اثناء میں فضا نامی بچی کی سالگرہ بھی منائی گئی۔ چٹ پٹ چٹاچٹ ،صفاچٹ فٹافٹ میں خواتین کے مابین چکن ہرے مسالے کی ڈش بنانے اورمردوں میں ایک منٹ کے دوران سلادسجانے کا مقابلہ بھی ہوا ۔
For more alerts, updates, news, photos and videos, please follow InaamGhar social media portals:
Updates: Facebook.com/InaamGhar
Alerts: Twitter.com/InaamGhar
Videos: DailyMotion.com/InaamGhar
Web: www.InaamGhar.Tv



Submit "جیو کے انعام گھر میں یوم پاکستان کا جشن، س&#1576" to Digg Submit "جیو کے انعام گھر میں یوم پاکستان کا جشن، س&#1576" to del.icio.us Submit "جیو کے انعام گھر میں یوم پاکستان کا جشن، س&#1576" to StumbleUpon Submit "جیو کے انعام گھر میں یوم پاکستان کا جشن، س&#1576" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments