View RSS Feed

Fawad Afzal

#Video #GeoNews: Dr @AamirLiaquat distributed relief goods to the drought-affected people of #Thar #

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#Video #GeoNews: Dr @AamirLiaquat distributed relief goods to the drought-affected people of #Thar #Mithi #AalimOnline #MSF #GeoTV #Pakistan


ڈاکٹر عامر لیاقت امدادی سامان لے کر مٹھی کے مضافاتی گاؤں پہنچ گئے


March 12, 2014 - Updated 120 PKT


مٹھی جیو ٹی وی کے معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی سربراہی میں محمودہ سلطانہ فاوٴنڈیشن کا وفد متاثرین تھر کے لیے امدادی سامان لے کر مٹھی کے گاوٴں پوہ سرکا پہنچا ،جہاں عامر لیاقت نے نہ صرف متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا ، ان کے دکھ درد بانٹے بلکہ خشک زمین پر ابر رحمت کے لیے نماز استسقا بھی ادا کی گئی۔ محمودہ سلطانہ فاوٴنڈیشن کی جانب سے جیو ٹی وی کے معروف میزبان ڈاکٹر عامری لیاقت متاثرین تھر کی امداد اورداد رسی کے لیے خشک سالی کے شکار گاوٴں پوہ سرکو پہنچے ۔ پوہ سرکو خشک سالی کا شکار مٹھی کا وہ گاوٴں ہے جہاں ابھی تک سرکاری و غیر سرکاری امداد نہیں پہنچ پائی تھی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ یہاں کیمپ لگایا اور متاثرین کے ساتھ ان کے دکھ درد میں شریک ہوئے۔ محمودہ سلطانہ فاوٴنڈیشن کے تحت متاثرین کے لیے فراہم کردہ امدادی سامان میں خشک دودھ ، دوائیں ، آٹا ، دالیں غذائی اشیا کے پیکٹس ، پانی کی ہزاروں بوتلیں اور ڈھائی ہزار سے زائد جوس کے ڈبے بھی شامل ہیں۔ علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت نے بتایا کہ یہاں جو پانی دستیاب ہے وہ پینے کے قابل نہیں ۔اس موقع پر خواتین نے بھی یہی شکوہ کیا کہ انہیں پانی حاصل کرنے کیلئے دوردراز جانا پڑتا ہے ، انہیں اپنے علاقے میں ہی پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ایک متاثرہ شخص نے بتایاکہ اس خشک سالی میں اس کے بچے بھی جاں بحق ہوچکے ہیں ۔گاوٴں کے دورے کے موقع پر عامر لیاقت کی ٹیم کے ہمراہ آئے علامہ بشیر فاروق قادری کی امامت میں نماز استقسا بھی ادا کی گئی اور اللہ سے ابر رحمت برسانے اور متاثرین کی پریشانیاں ختم کرنے کی دعائیں کی گئیں ۔
http://www.dailymotion.com/<wbr>video/x1gf3t8_<wbr>aalimonlinespecial-on-geonews-<wbr>thar-with-aamirliaquat_news
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.<wbr>aspx?ID=140825




تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم کرے گا (الحدیث)۔
دکھیاروں کی امداد کے لیے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا ساتھ دیجیے


عالم آن لائن ۔۔دیکھیے تھر کی قحط زدہ علاقوں سے براہ راست
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ
آپ اپنی زکٰوۃ خیرات،عطیات یو بی ایل میں جمع کرواسکتے ہیں
پاکستان میں عطیات جمع کروانے کے لیے
اکائونٹ نمبر 4-3033-010, یو بی ایل، الرحمان برانچ، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی
ایڈریس: محمودہ سلطانہ فائونڈیشن، سیکنڈ فلور لہر منزل،
محمودہ سلطانہ اسٹریٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی


Email: info@aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat
Facebook.com/MSFTrust
Facebook.com/AalimOnlineGeo

Submit "#Video #GeoNews: Dr @AamirLiaquat distributed relief goods to the drought-affected people of #Thar #" to Digg Submit "#Video #GeoNews: Dr @AamirLiaquat distributed relief goods to the drought-affected people of #Thar #" to del.icio.us Submit "#Video #GeoNews: Dr @AamirLiaquat distributed relief goods to the drought-affected people of #Thar #" to StumbleUpon Submit "#Video #GeoNews: Dr @AamirLiaquat distributed relief goods to the drought-affected people of #Thar #" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments