View RSS Feed

Fawad Afzal

#JangNews #InaamGhar by @AamirLiaquat

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#JangNews #InaamGhar by @AamirLiaquat
جیو کا انعام گھر سب سے زیادہ دیکھاجانےوالا شو بن گیا، گلگت تا کراچی سفرکرنیوالے سائیکل سوار کےلیے پاکستان آئیڈیل کا ایوارڈ پروگرام میں عامر لیاقت کا خوبصورت پیغام
کراچی(اسٹاف رپورٹر) دلچسپ خصوصیات کے باعث انعام گھرایک ماہ کے دوران پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیابھر میں دیکھا جانے والاپاکستان کا پہلا براہ راست فیملی شو بن گیاہے ۔باوثوق اور غیر جانبدار ذرائع کے مطابق انعام گھراس وقت ایشیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گیم شو ہے جس کی بنیادی وجہ اس کی انفرادیت ہے ۔ انعام گھر میںمعاشرے کے دلچسپ کرداروں کی رونمائی کاسلسلہ مسلسل گیارہویں پروگرام میں بھی جاری رہا۔گزشتہ روز انعام گھر میں گلگت ، بلتستان سے کراچی تک کا سفر 25روز میں سائیکل پر طے کرنے والے خاورحسین کو ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے پاکستان آئیڈیل کا ایوارڈ دیااور ان کی اس کوشش پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں پاکستان کے بارے میں پرتشددملک ہونے کا پروپیگنڈہ کیا جارہاتھا آپ نے ملک کے مختلف شہروں میںباحفاظت سفر کرکے دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستان آج بھی ایک پر امن اورمحفوظ ملک ہے ۔میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے خاور حسین کا کہنا تھا کہ اس سفر کے دوران وہ گلگت،خیبر پختونخواہ،اسلام آباد اور سندھ وپنجاب کے کئی شہروں سے گزرتے ہوئے بالآخرمزارقائدپہنچے اور اس دوران کئی خطرناک اور دشوار راستوں سے گزرے مگر انہوں نے اس دوران 2917کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ایک ایسا قومی ریکارڈ بنایا ہے جو اِس سے پہلے کسی نے نہیں بنایا۔ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے اُن کی جدوجہد کے اعتراف میں انہیں پاکستان آئیڈیل کے ایوارڈکے ساتھ کئی بیش قیمت انعامات بھی دیے۔براہ راست شو کے دوران حاضرین نے بھی بھرپور جوش وخروش کا مظاہرہ کیا،نعتیہ کلام پڑھا،اشعار،نظمیں اور ملی نغمے سنائے اور اپنی شرکت کا بھرپور ثبوت فراہم کیا۔ ہندو برادری کے شیوراتری کے تہوار کی مناسبت سے نئے شادی شدہ ہندو جوڑے کو بھی مدعو کیا گیا۔سریش چوہان اور ان کی اہلیہ کرن چوہان سے میزبان کی گفتگو کے دوران ناظرین نے کا فی لطف اٹھا یا،اس موقع پر ہندو جوڑے نے شیوراتری کا پس منظربھی بیان کیااور قیمتی تحائف بھی وصول کیے۔ شہریار طارق نے شوکا آغاز میرا پیا گھر آیا گاکرکیا جبکہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ابتداء میں خوبصورت پیغام پر مبنی گفتگو سے ناظرین کے دل موہ لیے۔ چٹ پٹ چٹاچٹ،صفاچٹ فٹافٹ میں خواتین کے مابین ادرک چھیلنے اور حضرات کے درمیان چائے سے پاپے کھانے کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا جبکہ لذیز چکن جلفریزی تیار کرنے والی ٹیم کو ڈنرسیٹ کا تحفہ دیا گیا۔پروگرام کے دوران میزبان نے KASBITانسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی طرف سے ہونہار طالبعلم عون عباس کے لیے ایم بی اے اورملیحہ عتیق کے لیے بی بی اے کی سوفیصد اسکالر شپس کا اعلان کیا۔پروگرام کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب شادی شدہ جوڑوں کے مابین اداکاری کا دلچسپ مقابلہ ہوا،میاں بیوی کے درمیان فقرے بازی کے تبادلے سے حاضرین و ناظرین نے کافی لطف اٹھا یا۔شومیں نشانے بازی اورغبارے اڑانے کے تفریحی مقابلوں کے دوران ناظرین نے بھرپور لطف اٹھایا۔تمام مقابلوں کے دوران انعامات کی برکھا مسلسل برستی رہی اور حاضرین نے کثیرتعداد میں قیمتی انعامات جیتے۔



For more alerts, updates, news, photos and videos, please followInaamGhar social media portals:
Updates: Facebook.com/InaamGhar
Alerts: Twitter.com/InaamGhar4
Videos: DailyMotion.com/InaamGhar
Web: www.InaamGhar.Tv






Submit "#JangNews #InaamGhar by @AamirLiaquat" to Digg Submit "#JangNews #InaamGhar by @AamirLiaquat" to del.icio.us Submit "#JangNews #InaamGhar by @AamirLiaquat" to StumbleUpon Submit "#JangNews #InaamGhar by @AamirLiaquat" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments